2 اگست 2014 - 16:00
تصویر: کیوں امریکی صدر نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے با وجود پھر اسرائیل کا دفاع کیا

امریکی صدر براک اوباما نے ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی موت کے باوجود اسرائیلی بربریت کا کھل کر دفاع اور حماس پر الزمات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل سے حماس کے خلاف ’’آئرن ڈوم‘‘ پروگرام میں تعاون کریں گے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی موت کے باوجود اسرائیلی بربریت کا کھل کر دفاع اور حماس پر الزمات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل سے حماس کے خلاف ’’آئرن ڈوم‘‘ پروگرام میں تعاون کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی منٹ بعد حماس کی طرف سے حملے قابل مذمت ہیں، اسرائیل جنگ بندی پر قائم تھا لیکن حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اغوا اور ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک خود پر راکٹ حملے اور اپنی سرحد پر سرنگیں برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا ایسے حالات میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

.......

/169